پیر 9 دسمبر 2019 - 16:22
یمن، فلسطین سمیت دیگر مسلم ممالک میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا سلسلہ جاری ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق وطن عزیز سے غربت، پسماندگی، جہالت اور عدم مساوات کے خاتمے کا تقاضہ کرتاہے ۔معاشرے کے ہر فرد کےلئے باوقار زندگی گزارنے کے بھرپور مواقع دےکرانسانی حقوق کی پاسداری کی جا سکتی ہے۔ اس وقت امت مسلمہ کو انسانی حقوق کے حوالے سے لاتعداد خطرات درپیش ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق وطن عزیز سے غربت، پسماندگی، جہالت اور عدم مساوات کے خاتمے کا تقاضہ کرتاہے ۔معاشرے کے ہر فرد کےلئے باوقار زندگی گزارنے کے بھرپور مواقع دےکرانسانی حقوق کی پاسداری کی جا سکتی ہے۔ اس وقت امت مسلمہ کو انسانی حقوق کے حوالے سے لاتعداد خطرات درپیش ہیں۔مقبوضہ کشمیر، یمن، فلسطین سمیت دیگر مسلم ممالک میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا سلسلہ جاری ہے۔نہتے کشمیریوں کو بھارتی افواج نے چار ماہ سے محاصرے میں لے رکھا ہے۔جو قومیں مسلمانوں کےخلاف جاری مظالم اور انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں پر آواز نہیں اٹھا سکتیں انہیں انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنا بھی زیب نہیں دیتا۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے علماءو سیاسی شخصیات کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہاکہ ماضی کی حکومتوں کی انتقامی کارروائیوں کے باعث مادر وطن میں بھی انسانی حقوق کی پامالی کے ان گنت واقعات رقم ہوئے۔طویل عرصے تک شیعہ نسل کشی ہوتی رہی۔ہمارے پڑھے لکھے اور باصلاحیت افراد کو ٹارگٹ کیا جاتا رہا۔ چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ہمارے نوجوان کو گھروں سے غائب کیا گیا جن میں سے اکثریت تاحال لاپتا ہیں۔جو حکومت انسانی حقوق کو مقدم سمجھتی ہے وہ اپنے عوام کو اذیت کا شکار نہیں ہونے دیتی۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں میں اصلاحات کے عمل میں تیزی لا کر عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتاہے۔اپنے آئینی اختیار سے تجاوزکرنےوالے اداروں کی سرزنش ہونی چاہیے۔انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ آزادانہ زندگی بسر کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔جبری گمشدہ افراد کے بارے میں ان کے خاندان کو آگاہ کیا جائے۔ ملک سے طبقاتی تفریق کا خاتمہ کر کے تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملنے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا عالمی دن محض بیانات پر اکتفا کرنے کی بجائے عملی کوششوں کا متقاضی ہے۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha